Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا بحران نہیں'

شائع 08 جون 2020 04:07pm

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا کوئی بحران نہیں۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پٹرول کے دس دن کے ذخائر موجود ہیں۔ جو لوگ مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم کا عزم ہے کہ ہم نے مافیاز کو توڑنا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  پٹرولیم مصنوعات کاکوئی بحران نہیں ہے۔